ETSU حال ہی میں ایک بہت ہی مسابقتی وفاقی گرانٹ کے آٹھ منتخب کردہ اداروں میں شامل ہوا ہے۔ “یہ 2.8 ملین ڈالر کا گرانٹ ہے، جو دیہی صحت کی تحقیق کے لیے 4 سال تک جاری رہے گا،” ای ٹی ایس یو کے مرکز برائے دیہی صحت اور تحقیق کے ڈائریکٹر مائیکل میٹ نے وضاحت کی۔
یہ گرانٹ صحت اور انسانی خدمات کے ایک شعبے سے ملی ہے ۔ میٹ نے کہا، “یہ ایجنسی صحت کی خدمات تک رسائی، افرادی قوت کے مسائل، اور دیہی صحت کے مسا ئل پر خاص توجہ دیتی ہے۔”
ETSU ای ٹی ایس یو نے مختلف وفاقی ایجنسیوں سے منظوری کے لیے تحقیقی منصوبوں کی ایک فہرست پیش کی ہے۔ ہر گرانٹ کے تحت چار studies مطالعے انجام دیے جائیں گے۔ میٹ نے بتایا کہ سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن نے اس گرانٹ میں تعاون کیا ہے، جس کی وجہ اس سال ایک اضافی مطالعہ بھی کیا جائے گا۔
میٹ نے مزید یہ بھی کہا، “ہم نے ماضی میں خودکشی کی شرح، دماغی صحت کے مسائل، ہسپتالوں کا استعمال، اور صحت کی سہولیات کے فوائد کے بارے میں تحقیق کی ہے۔” چونکہ یہ گرانٹ حال ہی میں منظور کی گئ ہے اس لیے آئندہ کے منصوبوں کی تفصیلات ابھی تک واضح نہیں ہیں۔
سی ڈی سی کا یہ مطالعہ علاقے کے خطرات کی جانچ کرے گا، جو وسائل اور فنڈز کی بہتر تقسیم میں مددگار ثابت ہوگا۔ یہ تحقیق دیہی علاقوں کی مخصوص ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی
اگرچہ دیہی علاقوں کی کئی تعریفیں ہیں، مگر ان سب کو ایک جیسے مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔ میٹ نے کہا، “تقریبا بیس 20% امریکی آبادی دیہی علاقوں میں مقیم ہے۔ مجھے امید ہے کہ یہ مطالعہ ان کمیونٹیز کے لوگوں کی مدد کرے گا اور دیہی صحت کے چیلنجز کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔”
“ہمارے مرکز میں سولہ16 افراد شامل ہیں، جن میں دس 10 ریسرچ فیکلٹی ہیں۔ ہم مختلف تحقیقی دلچسپیوں اور منصوبوں کے لیے بہترین وسائل فراہم کرتے ہیں،” میٹ نے وضاحت کی۔ یہ مرکز Tennessee ٹینیسی کے محکمہ health “اور ایپالیچین ریجنل کمیشن دونون مل کر ساتھ کام کرتا ہے۔
“یہ ایک انتہائی مسبقاتی اور عمدہ عمل ہے، اور میں اس پر بہت فخر محسوس کرتا ہوں۔ یہ اس علاقے کی واحد یونیورسٹی ہیں جو ان گرانٹس میں شامل ہے، جبکہ زیادہ تر اس ادارے میی بڑی یونیورسٹیاں شامل ہیں،” میٹ نے مزید کہا۔ یہ دوسری بار ہے جب ETSU “ای ٹی ایس یو کو یہ گرانٹ دیا گیا ہے، پہلی بار ستمبر سنہ 2020 میں ۔
“ایک علاقائی یونیورسٹی کی حیثیت سے ہماری اصل طاقت ہمارے مقامی علاقے اور کمیونٹی کے ساتھ مضبوط تعلقات کی بنیاد ہے۔ ہم دیہی صحت کی تحقیق میں ایک اہم آواز فراہم کرتے ہیں، اور اس کےساتھ ہم ایسے منصوبے پر کام کر رہے ہیں جو زندگیوں کو بہتر بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اور یہی چیز میرے لیے حوصلہ افزائی کا باعث ہے،” میٹ نے کہا